اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 20فروری کو ضلع سبی میں شہید ہونے والے کیپٹن سید حیدر عباس کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کیپٹن سید حیدر عباس کے ورثاء سے ٹیلی فونک گفتگو میں شہید کے درجات کی بلندی اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔