27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شیخ محمد بن زاید النھیان کے...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شیخ محمد بن زاید النھیان کے بھائی کی وفات پراظہارتعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النھیان کے بھائی کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی اور پاکستانی قوم کی ہمدردیاں متحدہ عرب امارات کی عوام اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔

جمعہ کویہاں جاری بیان میں صدر مملکت نے شیخ سعید بن زاید النھیان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ صدرمملکت نے مرحوم کیلئے مغفرت اور ورثا ءکیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی اور پاکستانی قوم کی ہمدردیاں متحدہ عرب امارات کی عوام اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=376571

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں