صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا صحافی چاند نواب سے ٹیلی فونک رابطہ ،اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

66

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صحافی چاند نواب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے صحافی چاند نواب کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔