صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قمر زمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

102

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قمر زمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے والدین اور خاندان سے اس حادثے پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔