صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا لسبیلہ بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

142
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لسبیلہ بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان لیوا حادثے میں 40 سے زائد افراد کےجاں بحق ہونے پر گہرا دکھ ہے۔

اتوار کو ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جاں بحق افراد کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا۔
صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔ انہوں نے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔