صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مختلف واقعات میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ورثاء سے ٹیلی فون پر رابطہ، تعزیت کا اظہار

239
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 4 بجے طلب کر لیا

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ورثاء سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت کیا۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر عارف علوی نے 14 دسمبر کو میران شاہ میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے حوالدار محمد عامر، 4 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی ناصر خان اور 26 نومبر کو لکی مروت میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار قاسم خان اور حوالدار محمد چنگیز چغتائی کے لواحقین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔

انہوں نے 30 نومبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے حوالدار پروش خان کے والد سے بھی فون پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے شہداء کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین اور وطن کی خاطر جان قربان کرنے پر سلام پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہل ِ خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور ان کے لئے صبر ِ جمیل کی دعا کی۔