صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا معروف اداکار تنویر جمال کے انتقال پر اظہار افسوس

61
صدر مملکت

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر تنویر جمال کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی فن کے شعبے میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم نے فن اور اداکاری کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، مرحوم کی فن کے شعبے میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مرحوم تنویر جمال کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔