صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مفتی تقی عثمانی سے ٹیلی فون پر رابطہ، مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر اظہار تعزیت

194

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےمفتی تقی عثمانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اورمفتی رفیع عثمانی کی وفات پر اظہار تعزیت کی ہے۔

ہفتہ کو ایوانِ صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مفتی رفیع عثمانی کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔

صدر مملکت نے مفتی رفیع عثمانی کی دینی اور علمی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ان کےورثاء سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئےصبر جمیل کی دعا کی۔