صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار

236

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف عالم دین اور صدر جامعہ دار العلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعہ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے مفتی رفیع عثمانی کی دینی اور علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے فقہ، حدیث اور تفسیر کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں،

مفتی رفیع عثمانی کی دینی اور علمی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔