صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نامور مصور جمیل نقش کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

118

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نامور مصور جمیل نقش کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر نے جمیل نقش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے فن پاروں کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ فن مصوری میں جمیل نقش کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔