صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نامور گلوکارہ نیرہ نور کی وفات پر اظہار تعزیت

319
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد ۔21اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ا نامور گلوکارہ نیرہ نور کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیرہ نور نے فن گائیکی میں خاص مقام حاصل کیا ۔

اتوار کوایوان صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نیرہ نور نے فن گائیکی میں خاص مقام حاصل کیا ، ان کے لازوال نغمے اور غزلیں ہمیں ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے ۔