راولپنڈی۔3نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کے لیے ہے نہ کہ غلط معلومات یا جعلی پروپیگنڈےکےآلات کے طور پر جیسا کہ بہت سے ممالک میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس23 کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کی حفاظت کرنی چاہیے۔
صدرمملکت نے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے آپ کو تازہ ترین پیشرفت بالخصوص آئی ٹی، اے آئی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں پیشرفت سے باخبر رکھیں۔ مواصلاتی ٹیکنالوجیز اور خاص طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کے لیے ہے نہ کہ غلط معلومات یا جعلی پروپیگنڈے کے اوزار کے طور پر، جیسا کہ بہت سے ممالک میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
صدر نے طلباء پر زور دیا کہ وہ پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے سخت محنت کریں۔ صدر نے مستقبل کے چیلنجوں کے مطابق مستقبل کی قیادت کو معیاری تربیت فراہم کرنے پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی تعریف کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=335694