صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹریفک حادثے میں شہید پولیس کانسٹیبل سہیل احمد خان کے اہلخانہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، تعزیت کا اظہار

48

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل سہیل احمد خان کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری ہونے والے بیان مطابق صدر مملکت نے شہید کے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

صدر مملکت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زخمی پولیس کانسٹیبل رئیس خان کی بھی عیادت کی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر رئیس خان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ دونوں اہلکار ایوان صدر میں خدمات انجام دے رہے تھے اور انہیں چھٹیوں پر گھر جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا۔