اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو قومی پالیسیوں میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوتھے صنعتی انقلاب میں ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کے لئے یہ اشد ضروری ہے۔ جمعرات کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو قومی پالیسیوں میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو قومی پالیسیوں میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوتھے صنعتی انقلاب میں ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کے لئے یہ اشد ضروری ہے۔ جمعرات کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے ضروری ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنی پالیسیوں میں خاص توجہ دیں تاکہ پاکستان چوتھے صنعتی انقلاب میں ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کوکمپیوٹر لینگوئجز کا ادراک اور انھیں انٹرنیٹ، مصنوعی ذہانت ، بلاک چین، کلاﺅڈ کمپیوٹنگ جیسے جدید علوم سے روشناس کرانا ہوگا۔








