اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رہنما مبشر حسن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ہفتہ کو ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ وہ کئی بار مبشر حسن سے ملے ہیں اور ہمیشہ ان کے معترف رہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک قوم پرست پر عزم اور دیانت دار سیاست دان تھے،ان کی کتاب (The mirage of power) سمیت دیگر کتب کا مطالعہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک بڑے آدمی تھے، اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔