صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان کے عظیم کوہ پیما علی سدپارہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار

63

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے عظیم کوہ پیما علی سدپارہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ میں علی سدپارہ کےاہل خانہ سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ اللہ اس بہادر سپوت کو جنت میں دائمی مقام عطا کرے۔ انہوں نے جوانمردی، ہمت اور صبر سے قدرت کا مقابلہ کیا۔ صدر مملکت نے آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے ہوان پابلو کے اہل خانہ اور شہریوں سے بھی اظہارِ تعزیت کیا ہے۔