اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے والد کو ٹیلی فون کرکے ان سے اظہار تعزیت کیا۔ نعمان اکرم بدھ کو وفاقی دارالحکومت میں طیارہ حادثہ میں شہید ہو گئے تھے۔ صدر مملکت نے شہید نعمان اکرم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم شہداءکی قربانیوں کی مقروض ہے۔ صدر ممکلت نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔