صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پرویز خٹک سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

160

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی منگل کو سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کی رہائش گاہ گئے اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اس موقع پر پرویز خٹک کی اہلیہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔