صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ڈان کے بیورو چیف عامر وسیم کو ٹیلیفون، والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

248
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈان کے بیورو چیف عامر وسیم کو ٹیلی فون کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا سایہ سر سے اٹھ جانا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔