اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
حادثے میں 11 افرد جاں بحق جبکہ 33 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت و بلندی درجات اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔