22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کرمان دہشت گرد حملے پر ایران...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کرمان دہشت گرد حملے پر ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرمان دہشت گرد حملے پر ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے جنہوں نے حملوں میں اپنے پیاروں کو کھودیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں