صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گورنر ہاوس میں پی ایس ایل فور کی فائنل ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب

66
APP61-16 KARACHI: March 16 – President Dr Arif Alvi addressing a reception in honour of PSL finalist teams at Governor House. APP

کراچی۔ 16 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی چاہتے ہیں،پاکستان ایک پرامن ملک ہے،آئندہ بھی کرکٹ میچ ہونگے،غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو گورنر ہاوس میں پی ایس ایل فور کی فائنل ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ خطے کے لوگوں میں کرکٹ دیکھنے کا بہت شوق اور جذبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی چاہتے ہیں۔پاکستان ایک پرامن ملک ہے،آئندہ بھی کرکٹ میچ ہونگے۔صدر مملکت نے کہا کہ خطے کے لوگوں میں کرکٹ دیکھنے کا بہت شوق اور جذبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے انتظامات پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں۔صد ر مملکت نے پی ایس ایل فور کے فائنل کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔ پاکستان سپر لیگ فور کا فائنل اتوار کونیشنل سٹیڈیم کرچی میں کھیلا جائے گا۔اس موقع پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووین رچرڈسن ہمارے وزیراعظم عمران خان کے مداح ہیں۔انہوں نے کہا کہ حسان مانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔