صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ہاکی کے اولمپیئن منظور حسین جونیئر کی وفات پر افسوس کا اظہار

222

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہاکی کے اولمپیئن منظور حسین جونیئر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے کھیل کے میدان میں ملک کا پرچم سربلند کیا۔

پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مرحوم نے پاکستان ہاکی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ، منظور حسین جونیئر نے کھیل کے میدان میں ملک کا پرچم سربلند کیا۔ انہوں نے عظیم کھلاڑی کی وفات پر گہرے دکھ اور ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے ساتھ ہیں ، اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے