- Advertisement -
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہرنائی ، بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران و جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعاکی ہے ۔
صدر مملکت نے میجر منیب ، میجر خرم شہزاد ، صوبیدار واحد ، نائیک جلیل ، سپاہی عمران اور سپاہی شعیب کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو ان کی عظیم قربانیوں پر تمام قوم سلام پیش کرتی ہے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=329357
- Advertisement -