24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ''ہمارا ایمان کرپشن سے فری...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ”ہمارا ایمان کرپشن سے فری پاکستان” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد۔ 9 دسمبر( اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرپشن کو قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے بدعنوانی کے انسداد کے لئے قائم اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مالیاتی بے قاعدگیوں کی روک تھام کو یقینی بنائے تاکہ عوام دوست نئے پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو یہاں ایوان صدر میں ”ہمارا ایمان کرپشن سے فری پاکستان” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار کا انعقاد قومی احتساب بیورو (نیب) نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر کیا تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ کرپشن سے پاک ملک کا ایجنڈا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال، پراسیکوٹر جنرل احتساب اصغر حیدر، منشیات اور جرائم کے انسداد کے لئے اقوام متحدہ کے ادارہ کے کنٹری نمائندہ سیزر گودیس اور ملک بھر سے احتساب افسران بھی موجود تھے۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بدعنوانی پرقابو پائے بغیر پاکستان ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا، پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے، مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں استحصال سے زیادہ کرپشن کا ہاتھ تھا۔ صدر مملکت نے کہاکہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے طویل جدوجہد میں ان کا بھی کرداررہاہے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں