صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 4 ستمبر کو گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ

51
صد ر ڈاکٹر عارف علوی کی ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 4 ستمبر کو گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے شہداء کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

ہفتہ کو ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے لیفٹیننٹ کمانڈر جواد علی شاہ اور حمزہ عابد کے ورثا اور ٹیکنیشن حسنین حیدر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہداء اور اُنکے خاندانوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلخانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔