صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ’’اے میرے اسامہ‘‘ کے عنوان سے کتاب پیش کی گئی

304

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت کے سیکرٹری طارق نجیب نجمی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ’’اے میرے اسامہ‘‘ کے عنوان سے کتاب پیش کی۔ انہوں نے یہ کتاب جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں جبین چیمہ کی جانب سے پیش کی۔ جبین چیمہ ڈپٹی کمشنر چترال مرحوم اسامہ احمد وڑائچ کی والدہ ہیں جو دسمبر 2016 میں حویلیاں طیارہ حادثہ میں شہید ہو گئے تھے