صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو برطانیہ کے نامزد ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر، تیونس و ایران کے نامزد سفراءبور ہین الکمال اور سید علی حسینی نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

99

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو برطانیہ کے نامزد ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر، تیونس کے نامزد سفیر بور ہین الکمال اور ایران کے نامزد سفیر سید علی حسینی نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ جمعرات کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ہائی کمشنر اور سفرا نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے ممالک کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگیز پالیسیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔ صدر مملکت نے سفراءکو پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد دی۔