صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی استنبول، ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار

134

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے استنبول، ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ د ہشت گردی تمام دُنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے۔صدر مملکت نے اتوار کو ایوان صدرسے جاری بیان میں کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ دہشت گردی کے اِس واقعے کے خلاف کھڑے ہیں۔

صدر مملکت نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کی جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت، ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔صدر مملکت نے زخمی افراد کی جلد صحتیاب ہونے کی دعاکی۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں ترکیہ کی عوام کے ساتھ ہیں۔