صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اشک آباد میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات

83

اشک آباد۔28نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اشک آباد میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعاون ، تجارت اور معاشی تعلقات پر تبالہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین سیاسی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،دونوں صدور نے علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے ، دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ۔