
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو مستقبل کے لئے تیار کرنا ہو گا ۔ہنرمند نوجوانوں کا ملکی ترقی و خوشحالی میں انتہائی اہم کردار ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ۔ کو یہاں الھدی انٹرنیشنل سکول کے زیراہتمام اسلامی سائنسی نمائش کے دورہ کے موقع پر کہی۔صدر مملکت نے طلباءاور اساتذہ کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے نے نمائش میں مختلف پراجیکٹس کا دورہ بھی کیا۔ صدر نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کی کاوشیں خوش آئند ہیں، اس قسم کی تقاریب سے طلباءکی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔