صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور صدر احمد یوسف درویش سے گفتگو

289
APP14-06 ISLAMABAD: February 06 - President Dr. Arif Alvi talking to Rector Prof. Dr. Masoom Yasinzai and President Dr. Ahmad Yausif A. Al-Draiweesh of Islamic International University, who called on him. APP

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشی و معاشرتی ترقی کا انحصار تعلیم کے شعبے میں ترقی پر ہوتا ہے، تعلیمی ادارے تحقیق کے ذریعے پبلک پالیسی کی تیاری میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور صدر احمد یوسف درویش سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی تعلیمی شعبے میں قابل تحسین کردار ادا کر رہی ہے، یونیورسٹی کی رینکنگ میں مزید بہتری کی کوشش کی جائے تا کہ بین الاقوامی اداروں اور طلباءکی توجہ اس کی طرف مرکوز ہو۔ صدر مملکت نے یونیورسٹی کے جدہ کیمپس کی تجویز کو بھی سراہا۔ صدر مملکت نے یونیورسٹی کو اپنی بھر پور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ صدر مملکت نے ریکٹر اور پریذیڈنٹ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تعلیم کے شعبے میں خدمات کو سراہا۔