پشاور/اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ کو بلور ہائوس پشاور کا دورہ کیا اور معروف سیاستدان حاجی غلام احمد بلور سے ان کے بھتیجے کی وفات پر تعزیت کی جو گزشتہ جولائی میں ایک خود کش حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ صدر نے ہارون بلور شہید کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے شہید ہارون بلور کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔