صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ترک وزیر دفاع جنرل (ر) ہولوسی اکار سے گفتگو

95
APP106-20 ISLAMABAD: December 20 - President Dr. Arif Alvi talking to Defence of Turkey General (R) Hulusi Akar who called on him. APP

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے بہت زیادہ صلاحیت پائی جاتی ہے، پاکستان سرمایہ کاری دوست ملک ہے اور دنیا بھر بالخصوص ترکی سے سرمایہ کار اس موقع سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ترک وزیر دفاع جنرل (ر) ہولوسی اکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وفد کے ہمراہ یہاں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ترک کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں خطیر سرمایہ کاری کی ہے جس نے نہ صرف باہمی تعلقات مستحکم بلکہ دونوں اقوام کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردارادا کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی طور پر مفید گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔ ترک وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کے حالیہ دورہ ترکی کے نتیجہ میں باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے مزید رابطے ہوں گے۔ صدر مملکت نے پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔