ا اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے فرنٹیئر کور بلوچستان (شمال و جنوب)کے 20 شہداءکے اہلِ خانہ کو خطوط ارسال کیے ہیں۔ صدر مملکت نے اپنے خطوط میں کہا کہ شہداءاپنے فرائض کی انجام دہی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران عظیم قربانی دے کر شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوئے۔ شہداء نے ملک کی خاطر جس جواں مردی اورجرا ت کا مظاہرہ کیا وہ مجھ سمیت ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پوری قوم شہداءکی فرض شناسی، دلیری اور ایثار کے جذبے کو انتہائی فخر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ صدر مملکت نے شہداءکی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے لیے استقامت، بلند حوصلہ اور صبرِ جمیل کی دعابھی کی۔