صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جاپان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر امتیاز احمد سے گفتگو

160

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کا قریبی دوست ملک اور اہم اقتصادی شراکت دار ہے، پاکستان اپنی معیشت کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر امتیاز احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے جاپان کیلئے نامزد سفیر کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں لیکن اس سلسلہ میں حقیقی استعداد اور صلاحیت سے استفادہ کیلئے تمام کوششوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔