اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں چیک پوسٹ پر دہشت گردحملے کی مذمت کی ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں صدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے جوانو ں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور شہداء کےاہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔صدر عارف علوی نے شہدا کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔