اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جمعرات کو لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔