صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِصدارت کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

79

کراچی۔ 26 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِصدارت ہفتہ کوگورنر ہاوس کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے شرکت کی۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کراچی میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ متاثرہ افرد کی بحالی کے لئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد اس کی تفصیلی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔