صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنر ہاﺅس سندھ میں اعلیٰ سطحی اجلاس

134

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنر ہاﺅس سندھ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں ملک ریاض حسین ، عقیل کریم ڈھیڈی ، عارف حبیب ، محمود مولوی ، معروف کاروباری شخصیات فاطمہ گروپ کے فواد مختار، لیک سٹی ہولڈنگ کے گوہر اعجاز، سیفائر کے شاہد عبداللہ، یو ایس گروپ کے میاں محمد احسن ،طارق رفیع، احمد تبا، ندیم فیروز نے شرکت کی ۔اجلاس میں راوی سٹی اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کے دوران سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے تعمیراتی صنعت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ راوی سٹی اور بنڈل آئی لینڈ منصوبے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے پر کشش ہیں ،ان منصوبوں سے روزگار کے بیشمار مواقع پیدا ہونگے۔