صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سابق ناظم کراچی مرحوم نعمت اللہ خان کے گھر آمد

146

کراچی ۔ 16 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سابق ناظم کراچی مرحوم نعمت اللہ خان کے گھر آمد، نعمت اللہ خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ایوان صدر کے میڈیا آفس کے مطابق صدر مملکت نے سابق ناظم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔