صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نور محمد مسکانزئی کے قتل کی مذمت

180
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا ۔

ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نور محمد مسکانزئی کے قتل کی مذمت کی ہے اور ان کے اہل خانہ و ورثاء سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔ صدر مملکت نے قانون کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا اور بلوچستان میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے عزم کا اعادہ کیا۔