صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سربند پولیس اسٹیشن پشاور پر دہشت گرد حملے کی مذمت

258
صدر ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےسربند پولیس اسٹیشن پشاور پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

ایوان صدر کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نےپولیس افسر اور جوانوں کی شہادت پر دُکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں،دہشت گردی کے مکمل اور جڑ سے خاتمےتک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی،

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات اور اہل ِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔