صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سینیٹرعلیم خان کے گھرآمد ، سسر کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا

56

لاہور۔24ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لاہور میں سینیٹر علیم خان کے گھر گئے اور ان کے سسر کی وفات پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ جمعہ کو یہاں ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت اہل ِ خانہ سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا۔