صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سینیٹر سرفراز احمد بگٹی پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت

71

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےسینیٹر سرفراز احمد بگٹی پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد عناصر ایسی کارروائیوں سے بلوچستان کی ترقی اور امن میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں، دہشت گرد پاکستانی قوم کے دہشت گردی کو ہر صورت میں شکست دینے کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر سرفراز احمد بگٹی پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے،انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عناصر ایسی کارروائیوں سے بلوچستان کی ترقی اور امن میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں، دہشت گرد کسی بھی طور پر پاکستان اور بلوچستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہاکہ دہشت گرد پاکستانی قوم کے دہشت گردی کو ہر صورت میں شکست دینے کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، انہوں نےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد اور مکمل طور پر صحتیاب فرمائے۔