26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے چار بہادر جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ملک کو دہشت گردی کی لعنت اور اس کے تمام مظاہر سے نجات دلانے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

- Advertisement -

انہوں نے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=321147

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں