اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
اتوار کو ایوانِ صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے واقع میں فوجی اہلکار کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے قوم کے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔
صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔انہوں نے شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی