صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنے پر مبارکباد

36

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنے پر مبارکباد دی ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھا اور نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے سے پیدا ہونے والی مایوسی کو ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ حارث رئوف نے بائولنگ اور آصف علی نے بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جیت یقینی بنائی۔