صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی لطیف آفریدی ایڈووکیٹ کے قتل کی مذمت

217

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے لطیف آفریدی کے قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔