اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لوئر اورکزئی ایجنسی میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں صدر مملکت نے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداءکے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر ملکت نے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔